بھٹکل:21/ دسمبر(ایس اؤنیوز)عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کے دوران پارٹی ، ذات پات اور ووٹ وغیرہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئےکام کرنا چاہئے۔ ایسے کاموں کو ہی سماجی خدمت کہتے ہیں۔ ریاستی کابینہ کے وزیر کاکوڈ تمپا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
وہ یہاں ہاڈولی کے قریب آرکلا میں ’’نما گرام نما رستے ‘‘منصوبے کا 4مرحلہ آرکلا سے ساگر سرحد تک243.5لاکھ روپیوں کے لاگت سے 3.11کلومیٹر لمبی سڑک درستی اور تارکول کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ متعلقہ دیہات میں سرکار کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے کچھ ہی لوگ ہیں ، سیاسی طورپر سوچیں گے تو کروڑوں روپئے کا خرچ کرنا ممکن نہ ہوتا، مگردیہات کے غریب لوگ جنگل کا راستہ ہونےسے صحت ،تعلیم ، روزگار سے محروم نہ ہوں اسی سبب اس کام کو منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر مرحلے پر سڑک تعمیر کے معیار پر نظر رکھیں۔
ہاڈولی گرام پنچایت کے صدر شری دھر شٹی نے وزیر کی شال پہنا کر تہنیت کی ۔ ڈائس پر ساگر تعلقہ پنچایت صدر ملیکارجن ہکرے ، تالگوپہ ضلع پنچایت ممبر راج شیکھر گالی پور، آرتی ادئیے کمار، وجئے کمار، کیشوؤ گونڈ، سویتا کرشنا گونڈ، گنیش نائک، سومیا گونڈ وغیرہ موجود تھے۔